انسان کی روزمرہ زندگی میں نیند ایک اہم حصہ ہے، لیکن اسلام نے اسے بھی صرف آرام کا ذریعہ نہیں بلکہ عبادت اور اجر کا موقع بنا دیا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے ہمیں Sone Se Pehle Ke Aadab Aur Azkaar کے ایسے خوبصورت آداب اور اذکار سکھائے ہیں، جن پر عمل کر کے ایک عام نیند بھی عبادت بن سکتی ہے اور بندہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں آ جاتا ہے۔
سنت کے مطابق سونے سے پہلے وضو کرنا، بستر کو جھاڑنا، دائیں کروٹ لیٹنا، مسنون دعائیں پڑھنا اور آخری تین قل (سورۃ الاخلاص، سورۃ الفلق، سورۃ الناس) پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنا نہ صرف روحانی سکون کا باعث ہے بلکہ یہ شیطان اور برے اثرات سے حفاظت کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ اسی طرح اللہ کی تسبیح و تحمید کرنا اور برے خواب کی صورت میں سنت طریقے پر عمل کرنا بھی ہمیں سکھایا گیا ہے۔
افسوس کہ آج کے دور میں ہم ان قیمتی سنتوں سے غافل ہوتے جا رہے ہیں، حالانکہ ان پر عمل کرنا نہایت آسان اور بے شمار برکتوں کا ذریعہ ہے۔
👉 آئیے! اس مضمون Sone Se Pehle Ke Aadab Aur Azkaar میں ہم سونے سے پہلے کے مسنون آداب اور اذکار کو تفصیل سے جانیں اور اپنی زندگی کا حصہ بنا کر دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کریں۔
ساری مخلوقات کے برابر ثواب
رسول اللہ مسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص سوتے وقت یہ دعا پڑھے :
سونے سے پہلے وضو کرنا
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جب تم اپنے بستر پر آو تو وضو کر لو جیسے نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے ( مقصود یہ ہے کہ سوتے وقت باوضو رہنا سنت ہے). (بُخاری :323)سونے سے پہلے اپنا بستر جھاڑنا
جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر پر جائے تو اپنا بستر جھاڑے، اس لئے کہ وہ نہیں جانتا ہے کہ کیا چیز اس کے پیچھے اس میں داخل ہو گئی ہے۔ پھر کہے:سونے سے پہلے تینوں قل پڑھنا
سونے سے پہلے سورہ ملک پڑھنے کی فضیلت
آپ ﷺ نے فرمایا: جو ہر رات سورہ ملک پڑھے تو اللہ تعالی اسے عذاب قبر سے محفوظ کر دے گا۔(سنن نسائی: 10479) اور (قرآن مجید کی ایک سورت ہے جس کی تیس آیات ہیں، وہ آدمی کی اس وقت تک سفارش کرے گی یہاں تک کہ اس کی مغفرت ہو جائے، اور وہ ہے سورتتَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ المُلْكُ (ترمذی: 2891)
آیت الکرسی پڑھنے کی فضیلت
سونے سے پہلے تسبیحات پڑھنے کی فضیلت
اللهُ أَكْبَرُ 34 بار, الْحَمْدُ للهِ 33 بار اور سُبْحَانَ اللهِ 33 بار پڑھے تو یہ 100 ہے مگر میزان میں یہ تسبیحات 1000 ہوں گی۔ (سنن ابی داؤد: 5065)
سونے سے پہلے سورہ البقرہ کی آخری دو آیات پڑھنے کی فضیلت
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جس نے سورۃ البقرۃ کی آخری دو آیات (285,286)![]() |
| Sone se pahle surah baqrah padhna |
تک رات کو پڑھی وہ اسے (ہر مصیبت کی طرف سے) کافی ہو جائیں گی۔ ( صح البخاری: 5009) اور جس گھر میں تین راتوں تک سورة البقرة کی آخری دو آیات پڑھی جائیں گی شیطان اس (گھر) کے قریب نہیں آ سکے گا۔ (مسند احمد : 18414)
سوتے وقت قیامت کے دن کے عذاب سے پناہ مانگنا
اَللّٰهُمَّ قِنِیْ عَذَابَكَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَكَسوتے وقت اپنے لوٹنے کو یاد کرتے ہوئے دعا کرتا
رات میں اگر آنکھ کھل جائے تو
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكَ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ
پھر دعا مانگے یا یوں کہے یا اللہ مجھ کو بخش دے تو اس کی دعا قبول ہو گی۔ اگر وضو کرے اور نماز پڑھے تو نماز قبول ہو گی
سونے سے پہلے وتر پڑھنا
نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص رات کے آخری حصہ میں بیدار نہ ہو سکے تو ابتدائی رات میں وتر پڑھ لے (مسلم) اور ابوہریرہ کو سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی وصیت فرمائی ( بخاری ، مسلم)صبح نیند سے بیدار ہو جائے تو یہ پڑھے
اَلْحَمْدُ للهِ الَّذِیْ عَافَانِیْ فِیْ جَسَدِیْ وَرَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَأَذِنَ لِیْ بِذِکْرِهِتمام تعریف اس اللہ کے لئے جس نے ہمیں زندہ کیا اور اس کے بعد کہ ہمیں موت دے دی تھی اور اس کی ہی طرف پلٹ کر جاتا ہے۔( بُخاری :6314)
سوتے اور اُٹھتے وقت مؤذتین پڑھنا
بستر پر جا کر یہ دعا پڑھیں کے
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ، سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ للهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ
* فضیلت *
نبی صلی الم نے فرمایا: جو شخص اپنے بستر پر جاکر یہ دعا پڑھے تو اس کے سارے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں اگر چہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں : ...( صحیح ابن حبان: 5528)
جب رات کو آنکھ کھلے تو یہ دُعا پڑھیں
کیا چیز آگئی ہے۔ اور جب لیٹے تو یہ دعا پڑھے:
بِاسْمِكَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ إِنْ أَمْسَكُتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا وَإِنْ أَرْ سَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَكَ الصَّلِحِينَ
اے میرے رب! تیرے ہی نام کے ساتھ میں نے اپنا پہلو (بستر پر رکھا اور تیرے ہی نام کے ساتھ اسے اٹھاؤں گا، لہذا اگر تو میری روح روک لے تو اس پر رحم فرمانا اور اگر تو اسے چھوڑ دے تو اس کی ایسے حفاظت فرمانا جیسے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔ (صحیح البخاری: 6320، و صحیح مسلم:6892)
اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِى إِلَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَالْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَا وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْ سَلْتَ
اے اللہ! میں نے اپنا نفس تیرے تابع کر دیا اور اپنا معاملہ تجھے سونپ دیا اور میں نے اپنا چہرہ تیری طرف متوجہ کیا اور اپنی پشت تیری طرف جھکائی ثواب میں) رغبت کرتے ہوئے اور (تیرے عذاب سے ڈرتے ہوئے، تیری بارگاہ کے سوا کوئی پناہ گاہ ہے نہ جائے نجات، میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جسے تو نے نازل فرمایا اور تیرے اس نبی پر جسے تو نے ) نے ہماری طرف بھیجا۔“ ) صحیح البخاری: 6313، وصحیح مسلم:6882)
رات کو کروٹ بدلتے وقت کی دعا
لا إِلهَ إِلَّا اللهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُاللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ یکتا ہے، زبردست ہے، رب ہے آسمانوں اور زیشان کا اور (ان کا) جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے۔ بہت غالب، بہت بخشنے والا ہے۔"
( المستدرک الحاکم: 540/1، حدیث:1980)
نیند میں گھبراہٹ یا وحشت کے وقت کی دعا
اعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِهِ وَعِقَابِهِ وَشَرِّ عِبَادِهِ وَ مِنْ هَمَرَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَنْ يُحْضُرُونِمیں اللہ کے مکمل کلمات کے ذریعے سے پناہ مانگتا ہوں، اس کی ناراضی اور اس کی سزا اور اس کے بندوں کے شر اور شیطانوں کے وسوسہ ڈالنے گناہوں پر ابھارنے اور اکسانے) سے اور اس بات سےکہ وہ (شیطان) میرے پاس آئیں اور مجھے بہکائیں۔"
(سنن ابی داود: 3893، وجامع الترندي: 3528)
برے خواب کے شر یا برا خواب آئے تو کیا کریں ؟
اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں جب کوئی اچھا خواب دیکھے تو اس کا ذکر صرف اس سے کرے جس سے وہ محبت کرتا ہو اور جب برا خواب دیکھے تو اس کے شر سے اور شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگےاعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ وَ مِنْ شَرِّ هَذِهِ الرُّؤْيَا . أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّ هَا وَ مِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ
اور تین مرتبہ تھتکارے اور اس کا کسی سے ذکر نہ کرے جس پہلو لیٹا ہو اسے بدل دے۔ اگر چاہے تو اٹھ کر نماز پڑھے۔ اسے ہرگز کوئی نقصان نہ پہنچا سکے گا۔ (صحیح البخاری:7044-6985 / مسلم: 5897,5804)
![]() |
| Raat aankh khulne par Dua padhna |
رات کو اگر آنکھ کھل جائے تو
جو شخص رات کو کسی وقت بیدار ہو کر یہ کلمات کہے تو اُسے بخش دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی دعا کرے تو وہ قبول ہوتی ہے، پھر اگر وضو کر کے نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول ہوتی ہے۔لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ ،وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ ،رَبِّ اغْفِرْ لِي
(صحيح البخاري: 1154 ، و سنن ابن ماجه : 3878)







0 Comments
please do not enter any spam link in the comment box.thanks